پاور منصوبوں سے اربوںڈالر کی سرمایاکاری ہوگی، عاصم باجوہ

202
 اسلام آباد، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر چیئرمین سی پیک عاصم باجوہ سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد ( آ ن لائن) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاورمنصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایا کاری کی راہ ہموار ہوئی، یہ منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سےالگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام جلد از جلد شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔