انسداد دہشتگردی عدالت، عذیر بلوچ کو مزید 8 مقدمات کی نقول فراہم

251

کراچی (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے 8 مقدمات میں اہم
پیش رفت، عدالت نے عذیر بلوچ کو مزید 8 مقدمات کی نقول فراہم کردیں اور آئندہ سماعت پر عذیر بلوچ پر مزید 8 مقدمات میں فرد جرم عاید کیے جانے کا امکان ہے، عذیر بلوچ کے خلاف قتل، پولیس افسران پر حملے اور اغوا سمیت 59 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ گزشتہ روز عذیر بلوچ کو سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا اس موقع پر سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی بعد ازاں عدالت نے عذیر بلوچ کو مزید 8 مقدمات میں مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عذیر بلوچ کے خلاف لیاری، چاکیواڑہ، کلاکوٹ تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت کی گئی۔