ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے 26 ارب روپے درکار ہیں، فخرامام

221

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سیدفخرامام نے کہاہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 26 ارب روپے درکار ہیں، رقم نیشنل ایکشن پلان 2 کا حصہ ہے، جہاز، گاڑیاں و دیگر سامان خریدا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سید فخر امام نے وزیر اعظم عمران خان کی این ایل سی سی آمد پر دیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل سے فصلوں کوبچانے کے لیے وفاقی حکومت 14 ارب روپے جبکہ صوبائی حکومتیں 12 ارب روپے جاری کریں گی۔انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل پرقابوپانے کے لیے پاک
آرمی،صوبائی حکومتیں،ڈی پی پی،محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے شکر گزار ہیں۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ،عمر حمید نے کہاکہ ورلڈ بینک سے نرم شرائط پرقرضوں کے لیے بات چیت جاری ہے اور یہ بینک پاکستان کوامداد فراہم کریں گے جس کامقصدمختلف اضلاع سے ٹڈی دل کاخاتمہ کرنا ہے۔