لیاری جنرل اسپتال کے اسٹاف کی زندگی کو خطرہ، ہائیکورٹ سے رجوع

217

کراچی (نمائندہ جسارت) لیاری جنرل اسپتال کے نرسنگ اسٹاف نے تحفظ کیلیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جمعے کو درخواست گزار خداداد و دیگر نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لیاری جنرل
اسپتال میں نرسنگ اسٹاف کی جان کو خطرہ ہے، اسپتال میں نرسنگ اسٹاف کو مخصوص گروہ کی جانب سے کئی بار تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے اور انہیںکہا جارہا ہے کہ لیاری جنرل اسپتال میں کام نہ کریں جبکہ ایم ایس لیاری جنرل اسپتال اور محکمہ صحت سندھ انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، لہٰذا استدعا ہے کہ متعلقہ حکام کو لیاری جنرل اسپتال کی سیکورٹی بڑھانے اور نرسنگ اسٹاف کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔