شارجہ کے نائب حکمران احمد بن سلطان القاسمی انتقال کرگئے

345
شارجہ: شیخ احمد بن سلطان القاسمی کا جسد خاکی نمازِ جنازہ کے لیے لایا جارہا ہے

شارجہ (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے نائب سربراہ شیخ احمد بن سلطان القاسمی انتقال کرگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے احمد بن سلطان کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا اور اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ شیخ احمد القاسمی کی میت شارجہ پہنچے گی اور تدفین کے بعد سوگ کا آغاز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شیخ احمد بن سلطان القاسمی شارجہ کے سابق سربراہ سلطان الثانی بن صقر القاسمی کے بیٹے اور شیخ صقربن سلطان القاسمی کے سگے بھائی تھے-