لاڑکانہ کوثر مل روڈ پر واقع بجلی کے پول سے 6 سالا بچہ ٹکرا کر زخمی ہوگیا

135

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) کوثر مل روڈ پر واقع بجلی کے پول نصب ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے، 6 سالا بچہ اورنگزیب تنیو اچانک روڈ کے بیچ میں لگے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکرا گیا، جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ اس سلسلے میں بچے کے والد محراب علی تنیو نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے مگر ابھی تک مرکزی روڈ سے بجلی کے پول ہٹائے نہیں جارہے، جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہورہے ہیں اور اس طرح اگر کسی کا جانی نقصان ہوا تو اس کے ذمے دار واپڈا، سیپکو لاڑکانہ کی اعلیٰ انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ ہوگی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کوثر مل محلے کے بجلی کے پول مرکزی راستے سے ہٹائے جائیں، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔