دورہ انگلینڈ ‘قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہو گی

238

لاہور(جسارت نیوز )دورہ انگلینڈ میںپاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں وورسٹر کے بائیو سیکیورماحول میں قرنطینہ کررہی ہے جہاں وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی مختلف تربیتی سیشنز اور انٹرااسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے میں مصروف ہے‘ 5 اگست سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریزکیلیے انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی ‘بقیہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 15 سے 30 جولائی کو پریکٹس، انٹراسکواڈ میچز کھیلنے کے بعد یکم اگست کو مانچسٹر روانہ ہو گی جہاں وہ5 سے 9 اگست میں پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں کھیلے گی‘ قومی ٹیم 10 اگست کو ساؤتھمپٹن روانہ ہو گی جہاں 13 سے 17 اگست کو دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن‘21 سے 25 اگست کو تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلنے کے بعد 26 اگست کو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے مانچسٹر روانہ ہو جائے گی‘جہاں 28 اگست کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر‘30 اگست کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر اور یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں ہی کھیلا جائے گا‘قومی ٹیم 2ستمبر کو لاہور روانہ ہو جائے گی۔