پاکستان اسٹاک میں مسلسل 10ویں ٹریڈنگ سیشن میں بھی تیزی کا رجحان

293

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل 10ویں ٹریڈنگ سیشن میں جمعہ بھی تیزی کا رجحان جاری رہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید 48.24پوائنٹس کے اضافے سے 36190.41 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 46.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں 7 ارب 2 کروڑ41لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 37.38فیصد زائد رہا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کرنے شروع کیے جس کے نتیجے میں مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس36005پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی کا رجحان لوٹ آیا جو آخر تک جاری رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس48.24پوائنٹس کے اضافے سے 36190.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔