عیدقرباں پر ایس او پیز پر سخت عملدرآمد ضروری ہے،ایس ایم منیر

203

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں عذاب برپا کر دیاہے،گزرتے دنوں کے ساتھ امریکا میں بھی کرونا کیسز میں تیزی آرہی ہے ان حالات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کرونا سے بچائو کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی عیدقرباں کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں،حکومت کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے موثر انداز میں کام کررہی ہے لیکن پوری قوم بھی اس عذاب سے بچائو کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بات کاروباری برادری کے وفد سے ملا قات میں کہی۔اس موقع پر یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیرفریدطفیل، مرکزی ترجمان گلزارفیروز اور سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ ہمیں صرف حکومت کے احکامات پر ہی توجہ نہیں دینی بلکہ مشترکہ کوششوں کے ساتھ ہی اس وباء پر سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔