بلدیاتی الیکشن :جماعت اسلامی کا سندھ بھر میں حصہ لینے کا فیصلہ

686

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآبا د کا بلدیاتی انتحابات کی تیاریوں کے حوالے سے نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو کی زیر صدارت انتخابی کمیٹی کا اجلاس دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔اجلاس میں امیر جماعت اسلامی اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، نائب امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالقیوم حیدر ، جنرل سیکرٹری مطاہر خان اور جے آئی یوتھ سندھ کے جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ شریک تھے۔ نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتونے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی سندھ بھر میں بھرپور حصہ لے گئی اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں موجودہ حکمران ہر محاذپر ناکام ہوچکے ہیںان سے قومی توقعات بری طرح مجروح ہوئی ہیں،مہنگائی کا جنبے قابو ہے عوام کو ئی ریلیف میسر نہیں،عوام کے لیے تبدیلی کا نعرہ مذاق بن چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی صرف اورصرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ قوم جماعت اسلامی کے کردار اورکرپشن سے پاک محب وطن قیادت پر اعتماد کا اظہار کرے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قومی سیاست میں اہم کرداراداکیا ہے،ہمارے لوگ مختلف اوقات میں منتخب ہو کر اسمبلیوں میں آئے اوراپنا مثبت کرداراداکیا ہے آج بھی کوئی شخص ان کی کارکردگی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، قوم تمام جماعتوں اور نظام آزماچکی ہے اب جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں۔