آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو خط، عیادت کی

211

اسلام آباد (آن لائن) آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ المر محمد یارروف نے پاکستانی اپنی ہم منصب شاہ محمود کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ایک خط
میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کے لیے دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ المر محمد یارروف کا شکریہ ادا کیا۔