چینی سمیت دیگر اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں اضافے

193

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی سمیت دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے اور چینی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر83 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فی کلو ٹماٹر 29 روپے مہنگا ہو کر 96 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ پیاز 4 روپے فی کلو،200 گرام سرخ مرچ 16 روپے اور ایک درجن انڈے ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوئے ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مرغی،گائے اور بکرے کا گوشت سمیت دودھ، چاول،گڑ اور چنے کی دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی سلینڈر 6 روپے سستا ہوا ہے۔