پسماندہ علاقوںمیں قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کیاجائیگا، تبسم جعفری

186

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فائونڈیشن کی ریجنل مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس صدر الخدمت فائونڈیشن سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری کی زیر صدارت قباکمپلیکس میں ہوا۔اجلاس میں گزشتہ سیشن کا جائزہ اور آئندہ سیشن کی منصوبہ بندی اور نئے اہداف کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر صدر الخدمت نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران الخدمت کی فلا حی سرگرمیوں سے 83لاکھ افراد فیضاب ہوئے ،فلاحی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری ہے، تھر پارکر سمیت سندھ کے پسماندہ علاقوں میں کورونا متاثرین و دیگر مستحقین کے لیے قربانی سبیل اللہ بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔اجلاس میں نائب صدر سید محمد یونس،جنرل سیکرٹری محمد شاہد،نائب صدر انجینئر عمر فاروق،اسسٹنٹ سیکرٹری نسیم انصاری،ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر امان اللہ بلوچ ود یگر ذمے داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحت ، تعلیم، کفالت یتامیٰ، صاف پانی،بلا سود قرض،ہنگامی امداد اور سماجی خدمت کے شعبوں کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سید محمد یونس نے کہا کہ اہل خیر حضرات نے لاک ڈاؤن میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے الخدمت پر بھرپور اعتما کا اظہار کیا ،آغوش، کفالت یتامیٰ،صاف پانی ، بلا سود قرض،صحت ویگر شعبہ جات میں تعاون کے لیے رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔