شادی ہالز کھولنے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی گئی

242

کراچی(نمائندہ جسارت) ایم کیو ایم پاکستان نے صوبے میں بند تمام شادی ہالز کھولنے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے صوبے میں بند تمام شادی ہالز کھولنے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز مارچ کے مہینے سے بند ہیں۔ شادی ہالز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں جب کہ عامعوام بھی مشکلات کا شکار ہے لہذا تمام شادی ہالز کھولے جائیں۔