فرانس نے بھی مغربی اردن کے علاقے اسرائیل میں ضم کرنے کی مخالفت کردی

211
مقبوضہ مغربی کنارہ: صہیونی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر اسرائیلی فوجی تشدد کررہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مزید حصوں کو ضم کرنے سے متعلق اپنے منصوبے کو فی الفور بند کریں۔ ماکروں نے نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون کال میں انہیں متنبہ کیا کہ ایسا کوئی بھی قدم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گا اور مشرق وسطیٰ کے دیرینہ مسئلے کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ڈالے گا۔ دوسری جانب غزہ میں تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے الحاق منصوبے کے خلاف ہمیں جامع مزاحمت کی ضرورت ہے۔