وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے

216

اسلام آباد(اے پی پی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات آج ہفتہ سے شروع ہوں گے،3لاکھ 15ہزار889طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ترجمان وفاق المدارس العربیہ کے مطابق امتحانات کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر امتحانی مراکز اور امتحانی عملی کی تعداد بڑھا دی گئی۔