افغانستان : سیکورٹی فورسز نے حملے کی کوشش ناکام بنادی‘9 طالبان ہلاک

157

کابل (آن لائن) افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوے 9 طالبان جنگجووں کو ہلاک کر دیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خوست کے ضلع موسی خیل میں طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سیکورٹی چوکیوں پر دھاوا بول دیا۔