احمد حسین دیہڑ کی شاہ محمودپر الزام تراشی‘پارٹی رکن قومی اسمبلی کو نوٹس

318

اسلام آباد (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کی وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی پر الزام تراشی کے معاملے پرچیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت اور جماعتی آئین کی روشنی میں پی ٹی آئی کی کمیٹی برائے نظم و احتساب نے نوٹس لے لیا ہے اور رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیتے ہوئے فوری جواب طلب کر لیا۔پارٹی کے جاری بیان کے مطابق احمد حسین دیہڑ نے 8 جولائی کونجی ٹی وی پر نشر ہونے والے انٹرویو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف الزام تراشی کی۔نوٹس میں کہاگیا کہ آپ کا انٹرویو پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔