امریکہ نے جاپان کو F-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

493

امریکی محکمہ خارجہ نے جاپان کو 23 ارب ڈالر مالیت کے 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق جاپان کو طیاروں کی فروخت سے خطے میں عسکری توازن میں تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ جاپان کےدفاع کو مضبوط، مؤ ثر بنانے کی صلاحیت میں اضافہ امریکہ کے قومی مفادمیں ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ جاپان کو F-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت سےمتعلق کانگریس کوباضابطہ طور پر آگاہ کردیا  گیاہے،جو اس کی  باقاعدہ منظوری دے گی ۔

منظوری کے بعد جاپان امریکا سے ایف 35 طیارے خریدنے والا پانچواں ملک بن جائے گا۔

جاپان نے امریکا سے 63 ایف35 اے، 42 ایف 35 بی اور دیگر متعلقہ ساز و سامان خریدنےکی درخواست کی تھی، F-35B جیٹ طیارے حملہ آور بحری جہاز پر تعینات کیے جاسکتے ہیں۔

F-35B ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت کا حامل ایک اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ  ہے جو حملہ آور جہاز کوطیارہ بردار جہاز کی طرح قریب سے  جارحانہ صلاحیت فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔