کورونا کے پھیلائو کوروکنے کا بہترین طریقہ ہاتھ دھونا ہے، انتونیوگوتریس

424

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے پھیلاوَ کوروکنے کا بہترین طریقہ ہاتھ دھونا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کورونا سے حفاظت کے لیے اقدامات سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کوروکنے کا بہترین طریقہ ہاتھ دھونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی 40 فیصد آبادی کو گھروں میں ہاتھ دھونے کے لیے بنیادی سہولیات میسر نہیں، کسی بھی عالمی وبا سے بچنے کے لیے ہمیں پانی کی محفوظ ترسیل  کی ضرورت ہے،

انتونیوگوتریس کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ  کسی بھی عالمی وبا سے نمٹنے کےلیے صفائی کے نظام کوبہتر کرنے کی ضرورت ہے۔