تین عام سوالات جن کے جواب سے اکثر لوگ لاعلم

1203

1) آسمان پر جہاز کے پیچھے دھویں کی لکیر کیوں بنتی ہے؟

جواب: جیسے کہ ہم جانتے ہیں کہ زمین سے 26،000 فٹ اوپر کی ہوا کا درجہ حرارت بہت کم ہوتا ہے تو دورانِ پرواز جب جہاز 26،000 فٹ سے اوپر جاتے ہیں تو ان کے انجن سے نکلنے اور نظر نہ آنے والا دھواں (جو کہ یقیناً گیسز کا مجموعہ ہوتا ہے اور جس میں دوسرے گیسز کے بیچ پانی بھی اپنی گیسی حالت میں موجود ہوتا ہے) جیسے ہی ہوا میں آتا ہے تو درجہ حرارت کی کمی کے باعث وہ گیسز مائع میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور یوں وہ دھواں پانی کے ذرات اور برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے مل کر ایک پٹی کی شکل اختیار کرلیتے ہیں جو کہ ہمیں جہاز کے پیچھے لکیر کی صورت میں نظر آرہی ہوتی ہے۔

2) جب پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن سے مل کر بنا ہے تو ہم پانی میں سانس کیوں نہیں لے سکتے حالانکہ آکسیجن تو پانی میں کافی مقدار میں موجود ہوتی ہے۔

جواب: ہوا میں آکسیجن آزادانہ حالت میں ہے جبکہ پانی میں آکسیجن ہائیڈروجن کے ساتھ جکڑی ہوئی ہوتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں آکسیجن گیس ہائیڈروجن گیس کی قید میں ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم عمل تنفس (سانس لینے کا عمل) کے ذریعے ہوا سے تو باآسانی آکسیجن اپنے اندر لے سکتے ہیں جبکہ پانی سے نہیں لے سکتے۔

3) کولڈ ڈرنکس (Cold drinks) میں کاربن ڈائی آکسائڈ کیوں شامل کی جاتی ہے؟

جواب: کولڈ ڈرنکس میں کاربن ڈائی آکسائڈ کا استعمال کئی وجوہات کی بنا پر کیا جاتا ہے لیکن کولڈڈرنکس میں اس کو شامل کرنے کی بنیادی وجہ اس کی دلچسپ صلاحیت ہے اور یہی چیز ہمارے لئیے کولڈڈرنکس کو پرکشش بناتی ہے۔ Fizz property (بلبلے بننے اور اس دوران شوں شوں کی آواز پیدا ہونے کی خاصیت اکثر لوگوں کیلئے پرکشش ہوتی ہے)۔ یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی کولڈڈرنکس میں سے گیس ختم ہوجاتی ہے تو اُسے پینے کا ہمارا دل نہیں کرتا۔