روزنامہ جسارت کے سینئرہیلتھ رپورٹر قاضی عمران انتقال کر گئے

1125

کراچی پریس کلب کے رکن اور روزنامہ جسارت کے سینئر ہیلتھ رپورٹر قاضی عمران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے معزز ممبر  اور روزنامہ جسارت کے رپورٹر قاضی عمران کا آج انتقال ہو گیا انکی نماز جنازہ ملیر باغ ابراہیم کی علی مرتضیٰ مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی نماز جمعہ ڈیڑھ بجے ہے۔

مرحوم کے بیٹے اریب نے بتایا کہ انکا کورونا پازیٹو آیا تھا اور وہ گھر پر قرنطینہ میں تھے شوگر اور اور بلڈ پریشر کا عارضہ بھی تھا جبکہ انہیں دو مرتبہ ہارٹ اٹیک بھی ہو چکا تھا۔

انتقال سے ایک دن قبل ان کا بلڈ پریشر شوٹ کرگیا اور پیرالائیز ہو گئے تھے انہیں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس لے جایا گیا جہاں انہیں کورونا وارڈ میں ایڈمٹ کرلیا گیا تھا تاہم چند گھنٹے بعد ان کاانتقال ہو گیا۔

مرحوم قاضی عمران طویل عرصے سے روزنامہ جسارت سے وابستہ تھے اور ہیلتھ رپورٹنگ میں خاصہ تجربہ رکھتے تھے۔

قاضی عمران کے انتقال پر چیف ایگزیکٹو  (سی ای او) ڈاکٹر واسع شاکر، چیف آپریٹنگ آفیسرسید طاہر اکبر، مدیر اعلیٰ  اطہر ہاشمی، ایڈیٹر مظفر اعجاز، مسعود انور، واجد انصاری، ویب انچارج نذیرالحسن ،سرکولیشن انچارج امین میمن سمیت ادارے کے کارکنان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔