نیپال میں تمام بھارتی چینلز کی نشریات بند

597

کھٹمنڈو:نیپال کی حکومت اور وزیراعظم کے پی شرما ولی کی خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر  ملک میں تمام بھارتی چینلز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  نیپال میں کیبل  اور سیٹلائٹ ٹیلی ویژن پرنشریات دکھانے والے آپریٹرز کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے بھارتی چینلز پر چلنے والے مواد کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد بھارتی چینلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیپال کی حکمران جماعت کے ترجمان کا کہناہے کہ بھارتی میڈیا تمام حدیں پار کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ نیپال ہمیشہ سے بھارت کا اتحادی رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات رہے ہیں لیکن رواں برس مئی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب بھارت نے دونوں ملکوں کے درمیان واقع متنازع سرحدی علاقے لیپولیکھ ( جسے نیپال اپنا حصہ سمجھتا ہے )میں اپنی طرف ایک نئی سڑک تعمیر کی تھی۔