حکومت کا تعمیراتی شعبے کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع

697

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے اور بلڈرز کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کررہےہیں، نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ ہرصوبہ ون ونڈو آپریشن پر کام کررہاہے، ہاؤ سنگ اسکیم کے تحت ہر گھر کو 3 لاکھ روپے کی سبسڈی ملےگی،5 مرلے کےگھرکی تعمیر کیلئےقرضے پرصرف 5 فیصدسوددینا پڑےگا،باقی حکومت سبسڈی دیگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  تعمیرات کیلئے این او سیز کی تعدادکم کی ہےاورون ونڈوآپریشن شروع کیاہے،تعمیراتی شعبوں کیلئے کبھی کسی حکومت نےاس طرح کی آسانیاں پیدانہیں کیں،

تعمیراتی شعبےکے لئے یہ رعاتیں صرف ایک سال کیلئے  ہیں،تعمیراتی شعبےکے لئے ہم نے ٹیکسز کم کئے ہیں، تمام بینکوں سےبات کی ہےکہ اپنےپورٹ فولیوکا5فیصدتعمیراتی شعبوں کیلئے رکھیں۔

عمران خان نے کہاکہ لوگوں کوجیسے جیسے روزگارملے گا معیشت اوپر جائےگی، پاکستان میں بینک صرف 0.2 فیصد  قرضے دیتے ہیں، ہم نےفیصلہ کیاہےکہ ہاؤسنگ،  تعمیراتی صنعت کےذریعےمعیشت کوکھڑاکرناہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ معیشت کیسے چلانی ہے؟ یہ آج ساری دنیا کا مسئلہ ہے، پوری دنیا میں کساد بازاری ہے،معیشت بیٹھ گئی ہے،دنیا میں سب سے زیادہ بینک گھروں کیلیے قرضے دیتے ہیں،کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میںمعیشت بیٹھ گئی ہے۔