مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئےآبدیدہ ہوگئے

703

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے واقعے پرآبدیدہ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے 66سالہ لیجنڈ کھلاڑی ساتھمپٹن میں ہونے والے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے قبل عالمی سطح پر نسلی تعصب کے خلاف جدو جہد ‘بلیک لائیوز میٹر’ (سیاہ فام افراد کی زندگی کی اہمیت) پر نجی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

نجی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ اس لمحے انہیں کیسا لگا تھا تو ان کی آواز ٹوٹنے لگی۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کی شروعات تعصب کے خلاف جاری مہم سے ہوئی، کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ ہر بری چیزکالی نہیں ہوتی۔

لیجنڈری کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سیاہ اور سفید فام دونوں شہریوں کو مزید تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمی ختم ہوسکے اور وہ ایک دوسرے کو برداشت کرسکیں۔