کوہالہ اور آزاد پتن پاور سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، چیئرمین سی پیک

676

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ پاوراورآزاد پتن پاور سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں کوہالہ پاوراورآزاد پتن پاور منصوبوں پر کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی اور منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کوہالہ پاوراورآزاد پتن منصوبے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیراورچینی کمپنیوں کےافسران نےکوہالہ پاوراورآزاد پتن منصوبے کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر حکام نے منصوبوں کے الگ الگ دورے کیے اور چینی کمپنیوں کےافسران کا سی پیک اتھارٹی سے منصوبوں میں تعاون کی فراہمی پراظہار تشکر کیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ منصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی اور توانائی کے  منصوبے 1800میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے جبکہ منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔