‘ہراساں اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، عمران خان کے ساتھی کردار کشی کرر ہے ہیں’

907

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ نے کہا ہے کہ مجھےمسلسل ہراساں اورجھوٹے پراپیگنڈا کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور عمران خان کے ساتھی میڈیا پر آکر کردار کشی کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں مسز سرینا عیسیٰ نے کہا کہ یہ کہاگیا کہ میں نے25 جون کو ٹیکس حکام کےنوٹس وصول نہیں کیے، اس جھوٹ کوبنیاد بناکرتذلیل کی غرض سےنوٹس گیٹ پرچسپاں کیےگئے،25 جون کومیرے والد کا انتقال ہوا تھا۔

مسزسریناعیسٰی کا کہنا ہے کہ میں نےتو اپنی تمام تفصیلات ایف بی آرکو فراہم کردی ہیں، کیا ایف بی آرعمران خان سےپوچھ سکتاہےکہ وہ مجھ سےکم ٹیکس کیوں دیتےہیں؟ مجھےمسلسل ہراساں اورجھوٹے پروپیگنڈا کا نشانہ بنایا جارہا ہے عمران خان کے ساتھی میڈیا پر آکر کردار کشی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ گزشتہ روز ایف بی آر حکام کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ سرینا عیسیٰ نے عدالت عظمیٰ کے 10فیصلے کی روشنی میں بیرون ملک جائیداد سے متعلق تفصیلات ایف بی آر میں جمع کروائیں۔