سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ ملےگی

528

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ جاری کرنےکی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں اورپنشن 27 جولائی کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ اگرعید الاضحیٰ 31جولائی کو ہوئی تو تنخواہ اورپنشن ایڈوانس جاری کی جائے گی۔