دورہ انگلینڈ: سرفراز احمد نظرانداز کیوں

525

کراچی: ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی سرفراز احمد کو نظر انداز کرگئے۔

دورہ انگلینڈ میں بمشکل جگہ بنانے میں کامیاب ہونے والے سابق کپتان سرفراز احمد کے ستارے مسلسل گردش میں ہیں، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی سرفراز احمد کو بھی نظر انداز کیا تاہم نوجوان وکٹ کیپر محمد رضوان کو یاد رکھا۔

قبل ازیں ٹی 20 اور ون ڈے کپتان بابر اعظم نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں ہماری پہلی چوائس سرفراز نہیں محمد رضوان ہوں گے، ٹیسٹ  کپتان  اظہر علی نے بھی کھلاڑیوں کی تعریف کی لیکن ایک نام جو یاد نہ رہا وہ سرفراز احمد کا تھا  جس پر شائقین کرکٹ سمیت سرفرازاحمد کے مداحوں رنج و غم کا اظہار کیا۔