سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب

324
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے مالی گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں، تمام سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ آمدن ، ذرائع آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں جب کہ ممنوعہ ذرائع سے فنڈز نہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن سالانہ بنیادوں پرملک بھر کی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے ان کے مالی گوشوارے طلب کر کے اثاثوں کو پبلک کرتا ہے۔