ایران میں ایک اور پراسرار دھماکا

505

ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک اور دھماکا سنا گیا ہے جس کے نتیجے میں علاقے سے بجلی چلے جانے کی صورت میں مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا مغربی تہران میں سنا گیا جسکے نتیجے میں بجلی منقطع ہونے سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ 26 جون کے دھماکے کے بعد یہ حالیہ دھماکا ہے جو سُنا گیا ہے۔

اس سے قبل تہران میں گزشتہ ہفتے سے اب تک ایک سے زائد پراسرار دھماکے ہوچکے ہیں جن میں ملٹری و سرکاری تنصیابت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے سے متعلق حکومت کا تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے جبکہ اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات بھی نہیں بتائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 26 جون کو تہران کے علاقے خجیر میں بیلِسٹک میزائلوں کی مبینہ فیکٹری کے قریب دھماکا ہوا تھا جبکہ اسی دن شہر کے بجلی گھر میں دھماکا ہوا تھا جس کی وجہ سے پورے علاقے سے بجلی غائب ہوگئی تھی۔