عوام کورونا وائرس کو سنجیدہ لے: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

640

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کو سنجیدہ لیں۔

اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ جب میں اسپتال میں تھا وہ لمحات میرے لیے کافی مشکل تھے، کورونا بیماری میری زندگی کا بڑا امتحان تھا۔

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میری زندگی کا غیر معمولی واقعہ تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر کسی کو سینے میں تکلیف ہو تو فوری چیک اپ کرائے، میں نے شروع میں احتیاط نہیں کی جو مجھے کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاون مناسب ہے، عوام سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کو سنجیدہ لیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ چاہتا ہوں اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کی ملکی معاملات پر مثبت بحث ہو، اسمبلی کو جس طرح چلارہا ہوں بلاول بھٹو اور خواجہ آصف بھی اس کے معترف ہیں۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کورونا وائرس کا شکار ہونے بعد قرنطینہ ہوگئے تھے۔