سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

385

کوئٹہ کی عدالت نے بچی کے اغوا میں معاونت کے کیس میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے جج نے جاری کیے۔ عدالت نے پولیس کو سرفراز بگٹی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس مظہر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بچی کے اغوا میں معاونت سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

واضح کیس کی سماعت میں عدالت نے سینیٹر میر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی تھی۔