پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے: شہباز گِل

399
عدم اعتماد اپوزیشن کے لیے گلے کا پھندا بن چکی ہے شہباز گل

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کو تباہ کرنے میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے، سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کو تباہ کیا گیا۔

شہباز گِل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ادارے کی بات نہیں ہر ادارے کی یہی کہانی ہے، 180 لائسنس مسلم لیگ (ن) نے جاری کیے جب کہ 66 جعلی لائسنس آپ (پی پی پی) کے کرپشن زدہ ہاتھوں سےجاری ہوئے،

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں آپ کے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں، پی آئی اے کو زمین بوس کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہےہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم مافیاز کےخلاف جب کہ آپ پشت پنائی کر رہے ہیں، ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کا وقت آگیا۔