بینکوں کے پرانے اوقات کار بحال کردیے گئے

233

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوںکے پرانے اوقات کار بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث بینکوںکے اوقات کار گھٹا دیئے گئے تھے ،تاہم اب تمام بینک معمول کے مطابق پیر تا جمعہ صبح9 تا ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ پیر تا جمعرات کھانے و نماز کیلئے دوپہر ڈیڑھ تا دو بجے اور جمعہ کے روز دوپہر ایک تا ڈھائی بجے تک وقفہ ہوگا۔