فٹبال پریمیئر لیگ، لیور پول نے برائٹن کو 3ایک سے ہرادیا

478

لندن (جسارت نیوز) فٹبال انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم لیور پول نے برائٹن کو3-1سے ہرا کر برتری کی دھاک بٹھا دی، مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح کے 2 گولز کی دھوم پڑی رہی، مانچسٹر سٹی نے نیو کاسل کو5-0سے پچھاڑ دیا۔انگلش میدانوں میں فٹبال کا میلہ سج گیا، گول گول اور گول کی گونج پڑی رہی، چیمپئن ٹیم لیورپول کا برائٹن سے میچ پڑا، چیمپئن ٹیم کے سپر اسٹار محمد صلاح نے چھٹے منٹ میں گول کر کے برتری کا لوہا منوایا۔ ہنڈرسن کے گول سے اسکور ڈبل ہوا، پہلے ہاف کا اختتام 2-1 کی سبقت پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف میں بھی محمد صلاح کا جادو چلا، گولڈن بوٹ کے تگڑے امیدوار بن گئے۔دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے نیوکاسل کو قابو کیا، ایک نہ چلنے دی۔ دسویں اور پھر اکیسویں منٹ میں شاندار گول کے سبب دباؤ کا شکار نیو کاسل کے کھلاڑی کا اون گول ہوا جس سے اسکور 3-0 ہو گیا۔