کووِڈ19-کے لیے ڈاؤلینس کا خود ساختہ انکیوبیشن چیمبرز کا عطیہ

327

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈاؤلینس کی جانب سے، پورے پاکستان میں ،تمام بڑے اسپتالوں کو اِنکیوبیشن چیمبرز(incubation chambers) بطور عطیہ دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد کووڈ19- (COVID-19) کی عالمی وباء کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی، ڈاؤلینس نے بڑی تعداد میں ریفریجریٹرز، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر آلات مختلف اسپتالوں کو عطیہ کیے تھے۔اسپتالوں کو فراہم کیے جانے والے یہ اِنکیوبیشن چیمبرز ڈاؤلینس نے خصوصی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے ہیں تاکہ اس وائرس سے زندگی بچانے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو تحفظ اور مدد فراہم کی جا سکے۔ اسپتالوں پر نصب اِن چیمبرز کی وجہ سے ٹیسٹنگ کے دوران ڈاکٹروں کا کورونا وائرس کے ممکن کیرئیراور مریضوں کا کم سے کم سامنا کرنا پڑے گا۔اس طرح یہ سیفٹی ایکوپمنٹس انفیکشنز کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ وسیع تر انسانی کوشش کے طور پر، ڈاؤلینس اب تک یہ چیمبرز متعدد طبی اداروں کو فراہم کر چکا ہے۔