انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی

427

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے کی کمی ہوئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جمعرات کو انٹر بینک میں25پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.75روپے سے گھٹ کر 166.50 روپے اور قیمت فروخت167.05 روپے سے گھٹ کر166.80روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے 167 روپے سے گھٹ کر166.80روپے اور قیمت فروخت 167.50 روپے سے گھٹ کر167.30روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔