ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے حبل اور میزان بینک کے مابین اشتراک

376

کراچی ا(اسٹاف رپورٹر )پاکستان میں B2Bادائیگیوں کے معروف آٹو میشن پلیٹ فارم حبل نے میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بلنک ڈائریکٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ بلنک ڈائریکٹ کے ذریعے پاکستانی کاروباری ادارے اور ان کے سپلائی چین شراکت دارڈیجیٹل طریقے سے ادائیگیاں کرسکیں گے۔ اس سروس سے ڈیجیٹل ادائیگییوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ دستی ادائیگیوں سے ہونے والی غلطیوں کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔ میزان بینک کے صارفین کیش لیس سپلائی چین کے فوائد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کیلئے اپنے بینک اکائونٹس کو براہِ راست حبل ایپ سے منسلک کرسکیں گے۔