معروف بزنس مین انوار احمدٹاٹاانتقال کرگئے

262

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان میں ٹاٹا فیملی کی اہم شخصیت اور سابق صدرایف پی سی سی آئی ریاض احمد ٹاٹا (مرحوم) کے بھائی انوراحمدٹاٹا جمعرات کو کراچی میں انتقال کرگئے۔انکی نماز جنازہ بعد نماز عصرجامع مسجد بیت السلام میں ادا کی گئی اور ڈیفنس کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ ٹاٹافیملی نے اپنے عزیز واقارب اوربزنس کمیونٹی سے گھر پر ہی انوار ٹاٹا کی مغفرت کی دعا کی اپیل کی ہے۔علاوہ ازیں تاجربرادری کے رہنمائوں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی،کے سی سی آئی کے صدر آغاشہاب احمدخان،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل، و دیگر رہنمائوں نے انوار احمدٹاٹاکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔