جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کوچ ہلٹن مورینگ کے معاہدے میں توسیع

165

جوہانسبرگ (جسارت نیوز) کرکٹ جنوبی افریقا نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچ ہلٹن مورینگ کے ساتھ معاہدہ میں مزید تین سال کی توسیع کر دی ہے اور یوں وہ 2023ء تک جنوبی افریقن خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ کوچنگ ہیڈ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ہلٹن مورینگ 2012ء سے جنوبی افریقن خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور انہوں نے اپنے معاہدے کے دوران ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں پیشرفت میں مدد فراہم کی ہے۔ہلٹن مورینگ کی موجودگی میں جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 2014ء اور 2020ء￿ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اس کے علاوہ 2017ء میں ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اس کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جنوبی افریقا نے آئی سی سی ویمن چیمپین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اگلے ورلڈ کپ کے لیے بھی براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے ۔ہلٹن مورینگ نے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے خواتین ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع فراہم کرنے پر میں بہت خوش ہوں ۔