کارکے کمپنی نے نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کی اپیل واپس لے لی

220

اسلام آباد (آن لائن)کارکے کمپنی نے نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے سے متعلق عدالت عظمیٰ میں دائر اپیل واپس لے لی ہے۔ چیف جسٹس نے کار کے کمپنی کی اپیل واپس لینے کی
درخواست پر چیمبر میں سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کار کے کمپنی کی متفرق درخواست منظور کر تے ہو ئے واپس لینے کی بنیاد پر خارج قرار دے دی ہے۔