عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنے کیخلاف اپیل خارج

75

اسلام آباد (آن لائن)عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی گئی ہے۔معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیےکہ یہ کیس تو غیر موثر ہو چکا؟عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے متعلق رپورٹس کو پبلک کیا جا چکا ہے،اب سندھ حکومت کیس میں کیا چاہتی ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ سندھ حکومت اپنی اپیل کو واپس لینا چاہتی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج قرار دیتے ہ ہوئے معاملے کو نمٹا دیا ہے۔