شہدادپور،محکمہ صحت کے ملازمین کو رسک الائونس جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

213

شہدادپور(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت نے محکمہ صحت کے ملازمین کو رسک الائونس جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سید ارشاہ شاہ ودیگر رہنماوں نے نوٹیفکیشن وصول کیا۔ملازمین میں خوشی کی لہر۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے خلاف فرنٹ پر خدمات انجام دینے والوں محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو رسک الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ایشیوا کے سربراہ اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کمیٹی کے ممبر سید ارشد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رسک الائونس کی سمری کا محکمہ فنانس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے تحت گریڈ 1سے لے کر گریڈ 16تک کے ملازمین کو 17ہزار اور گریڈ 17سے اوپر کے ملازمین کو 35ہزار پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو 15ہزار، ہائوس جاب ڈاکٹروں کو 10ہزار،نرسنگ کے تمام طلبا کو 5ہزار پانچ سو روپے ماہانہ ملیں گے۔جب تک کورونا وبا ملک میں موجود ہے محکمہ صحت کے ملازمین کو یہ الئونس ملتے رہے گے۔یاد رہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین نے رسک الائونس حاصل کرنے کیلیے پریس کلب کراچی کے سامنے دھرنا دیا اور اسپتالوں کی ایمرجنسی کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کیا۔جس پر سینئر صوبائی وزیر سید ناصر شاہ اور صوبائی وزیر سعید غنی اور سیکرٹری صحت نے گرینڈ ہیلتھ الائونس کے رہنمائوں سے مذاکرات کر کے ان کے مطالبات تسلیم کیے اور ملازمین کو رسک الائونس کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ نزیر ڈیتھو،فقیر اے ڈی ہنگورو،تنویر اختر آرائیںاور نیاز جانی ڈیتھو بھی موجود تھے۔