جاوید میمن کی صحافتی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،آغااسرار پٹھان

168

شکارپور (نمائندہ جسارت) سکھر پریس کلب کے سابق صدر مرحوم جاوید میمن کو خراج تحسین پیش۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر آغا اسرار پٹھان، جنرل سیکرٹری عبدالسلام انڑ، جمیل مہر، زاہد نون، دیدار سومرو، ایاز منگی، پریل مری، ابراہیم بروہی، عبدالخالق سومرو، عبدالحکیم جتوئی، عتیق دھکڑ، سلطان سومرواور عارف قریشی و دیگر نے سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر مرحوم جاوید میمن کی پہلی برسی کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جاوید میمن کی صحافتی خدمات کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کی اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے، جاوید میمن کا صحافتی کردار ہمیشہ امر رہے گا، جاوید میمن ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، جاوید میمن نے مظلوموں کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہچانے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور صحافیوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ان کی دن رات کی جدوجہد کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔