جیکب آباد ،مغوی لڑکی کی بازیابی کیلیے گھر پرچھاپا ،اہل خانہ کی مزاحمت

189

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے غریب آباد محلے میںمغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے ایک گھر پر چھاپا ،تلاشی کی کوشش اہل خانہ کی مزاحمت ایس ایچ اوسے جھگڑا دھکے دیے بااثر کی مداخلت پر پولیس تلاشی لیے بنا واپس ،تلاشی سے روکنے کی کوشش کی ،لیڈی پولیس کانسٹیبل کے ذریعے گھر کی تلاشی کرکے مطمئن ہونے کے بعد واپس آئے : ایس ایچ ا و سول لائن۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او نعمت اللہ کھاوڑ نے گزرشتہ شب تین ماہ قبل اغوا کی گئی صفیہ بروہی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے غریب آباد محلے میں ایک گھر پر چھاپا مار کر تلاشی لینے کی کوشش کی تو اہل خانہ نے پولیس کو گھر میں داخل ہونے سے روک لیا اور مزاحمت کی ایس ایچ او کو دھکے بھی دیے جس پر پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی بعد میں بااثر کی مداخلت پر پولیس گھر کی تلاشی لیے بنا واپس چلی گئی۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او سول لائن نعمت اللہ کھاوڑ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ صفیہ بروہی کی بازیابی کے لیے غریب آباد محلے میں کارروائی کی تو اہل خانہ سے تلخ کلامی کی اور تلاشی لینے سے روکا جس پر نفری طلب کی بعد میں لیڈی کانسٹیبل کے ذریعے تلاشی لی مطمئن ہونے کے بعد واپس ہوئے۔