کاک پٹ میں سگر یٹ نوشی پر لائسنس معطل ہو سکتا ہے ‘ سی ا ے اے کا انتباہ

303

کراچی ( آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کو خبردار کیا ہے کہ کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر لائسنس معطل ہوسکتا ہے۔پائلٹ اور عملے کو گراؤنڈ کرنے سمیت جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔کپتان کی دوران پرواز سگریٹ نوشی کی شکایات ملی ہیں، آئندہ کاک پٹ میں سگریٹ نوشی نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے کے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ نے تمام ائرلائز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ آئندہ کسی ائرلائن میں دوران پرواز پائلٹ یا عملے کے افراد سگریٹ نوشی نہیں کریں گے۔کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر لائسنس معطل ہوسکتا ہے۔ اسی طرح تمباکو نوشی کرنے والے عملے کو گراؤنڈ کے علاوہ جرمانہ بھی ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی احکامات میں آگاہ کیا گیا ہے کہ دوران پرواز کپتان کی سگریٹ نوشی کی شکایات ملی ہیں۔واضح رہے اس سے قبل ائرلائنز کے پچھلے دس سالوں میں ہونے والے حادثات کی انکوائری کی جارہی ہے۔ حال ہی میں کراچی میں پی آئی اے حادثے کی رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں کپتان اور کنٹرول روم کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اسی طرح ائرلائنز میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی اور لائسنسز کو بھی حادثات کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ پاکستانی میں پائلٹس کے لائسنز جعلی ہونے کی رپورٹس پر دنیا بھر میں پائلٹس پر سوالات اٹھنے لگے اورپائلٹس کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔ جبکہ یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی نے چھ ماہ کیلیے پی آئی اے پر پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے یورپی یونین ائرسیفٹی ایجنسی کا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ اجلاس ہوا ہے، اسلام آباد سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری بھی شریک ہوئے جبکہ یورپی یونین ہیڈکوارٹرز برسلز میں یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کے حکام موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستانی پائلٹس کی مشکوک جعلی ڈگریوں اور لائسنس کے معاملے پر پابندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپی یونین ایوی ایشن ایئرسیفٹی حکام کے سوالات پر وضاحت پر پیش کی۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اب تک کی تحقیقات اور اس پر عملدرآمد سے یورپی حکام کو آگاہ کیا۔ واضح رہے یورپی یونین نے پی آئی اے کی یورپی ملکوں کی پروازوں پر 6 ماہ کی پابندی عائد کررکھی ہے۔