دنیا میں کوروناکیسز کی تعداد 1کروڑ 21لاکھ 66ہزار تک پہنچ گئی

156

نیویارک (آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 5لاکھ 52 ہزار46 ہو گئی اور 1کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ 70 لاکھ 30 ہزار افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا مر یضوں کی تعداد 31 لاکھ 58ہزار سے زاید ہو گئی اور ایک دن میں392 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی۔برازیل میں 17 لاکھ 16ہزار افراد متاثر ہلاکتیں 68 ہزار سے زاید ہو گئیں۔بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 491 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، مجموعی تعداد 21 ہزار 144 ہو گئی ۔روس میں مزید 173 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 10ہزار 667 تک پہنچ گئی۔ پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار952 ہوگئی ہے ۔ا سپین میں ہلاکتیں 28 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی ،چلی میں 3 لاکھ 1 ہزار 19 افراد متاثر اور 6 ہزار 434 افراد ہلاک ہو چکے۔برطانیہ میں اموات کی 44 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار سے زاید افراد متاثر ہیں۔ میکسیکو میں 2 لاکھ 68 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ،32 ہزار14 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ایران میں 2 لاکھ 45 ہزار متاثر اور11 ہزار931 جاں بحق ہوچکے ہیں۔اٹلی میں ہلاکتیں 34 ہزار 8 سوجبکہ 2 لاکھ 41 ہزار956افراد متاثر ہوچکے ہیں۔علاوہ ازیںعلاوہ ازیں بین الاقوامی خیراتی تنظیم آکسفم نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک کووڈ 19 کے دوران غربت کی وجہ سے یومیہ 12 ہزار اموات ہوسکتی ہیں، غربت بڑھنے کی وجہ سے فوڈ اور مشروبات بنانے والی دنیا کی 8 بڑی کمپنیوں نے اپنے شراکت داروں کو 18 ارب ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری، اشیائے خورد و نوش کی پیداوار اور رسد میں رکاوٹ پیداہونے سے معاشرتی اور معاشی خرابی کے نتیجے میں اس سال مزید 121 ملین افراد فاقہ کشی کا شکار ہوسکتے ہیں۔