گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی

632

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں 18 اگست کو ہونے والے انتخابات اکتوبر تک ملتوی ہوگئے جس کی تصدیق سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق بتایاکہ گلگت میں جی بی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔اے پی سی میں سوائے چند چھوٹی جماعتوں کے تمام پارٹی سربراہان نے جی بی الیکشن مقررہ تاریخ 18 اگست کو کرانے پر اصرار کیا تھا تاہم اب اے پی سی میں شریک سیاسی قائدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقررہ تاریخ تک الیکشن کی تیاریاں مکمل نہ ہونے کے امکان کو جواز بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔سیاسی قائدین کے مطابق اب گلگت بلتستان کے انتخابات اگست کے بجائے اکتوبر میں ہوں گے تاہم الیکشن کے التوا اور بعد ازاں نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کرے گا۔