ریاسی اداروں کی مداخلت کے بغیر انتخابات ہونے چاہییں‘ فضل الرحمن

417
کراچی: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اے پی سی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک +صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک مرتبہ شفاف انتخابات قوم کو دے جائیں، ریاستی ادارے اس میں مداخلت نہ کریں، بیلٹ باکس تبدیل نہ کریں اور عوام کے ووٹ کو شفاف طریقے سے گنا جائے، اس طرح جو فیصلہ قوم کرے گی ہمیں قبول ہے۔کراچی میں جے یو آئی (ف)کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تبدیلی نہیں تباہی لائی ہے جب کہ 2018 ء کا الیکشن فراڈ تھا اور موجودہ حکمران جعلی ہیں، حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا پورے ملک کو بددعا کرنے کے مترادف ہے۔مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی پالیسی کامیاب نہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ کاحجم پچھلے سال کی نسبت کم ہے، برآمدات ختم ہوچکی ہیں، ریاست اور ریاستی ادارے ایک پیج پرنہیں، ملکی مسائل مزید الجھ رہے ہیں اور حل کی طرف کوئی نہیں جارہا، موجودہ حکومت تبدیلی نہیں تباہی لائی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ریاست کی بقا کا دارومدار معاشی خوشحالی پر ہے، ملک کی معاشی صورتحال پر فکرلاحق ہے، سیاسی جماعتیں ریاست کے بقا کی جنگ لڑرہی ہیں، 2018ء کا الیکشن فراڈ تھا اور موجودہ حکمران جعلی ہیں، حکومت کے 5 سال پورے کرنے پورے ملک کو بددعا کرنے کے مترادف ہے، آج بھی ہمارا مطالبہ ہے صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، صاف اور شفاف انتخابات قوم کاحق ہے، اب ہم مرکز کی سطح پر اے پی سی کے انعقاد کی طرف جارہے ہیں۔